• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتال دارالصحت کی او پی ڈی کو سیل کر دیا گیا

بچی کو غلط انجکشن لگانے والےنجی اسپتال دارالصحت کی او پی ڈی کو سیل کر دیا گیا۔

سندھ ہیلتھ کمیشن نے دارالصحت اسپتال کے میڈیکل اور ڈینٹل شعبے کی او پی ڈیز کو سیل کردیا گیا ہے۔

ہیلتھ کمیشن نے مریضوں کودوسرے اسپتال منتقل کرنے کیلیے 48گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

سندھ ہیلتھ کمیشن کی ٹیم وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پراسپتال پہنچی تھی ۔

چیئرمین ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹر ٹیپو سلطان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نئے داخلوں پر بھی پابندی عائدکردی ہے۔


اسپتال کو سیل کرنے کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم دارالصحت پہنچی۔

دارالصحت سے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے لیے مریضوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر موجود تھی۔

نجی اسپتال کے ملازمین نےشارع فیصل تھانے کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےنجی اسپتال دارالصحت کو سیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دارالصحت اسپتال میں غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ دارالصحت اسپتال میں80 سے زائد غیرتربیت یافتہ عملے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نوماہ کی نشوا کوغلط انجکشن لگانے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ نشوا کی طبیعت غلط انجکشن لگنے سے بگڑی، اسپتال بروقت درست علاج کرتا تو بچی کی جان بچ سکتی تھی۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مڈوائف صوبیہ اور نرسنگ اسسٹنٹ معیز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نجی اسپتال فوری طور پر غیر تربیت یافتہ عملے کو فارغ کرے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسپتال پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نشوا کو گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں ڈائریا کی شکایت پر داخل کرایا گیا جہاں نشوا کو پوٹاشیم کلورائیڈ کا غلط انجکشن لگایا گیا۔

رپورٹ میں مڈوائف ثوبیہ اور نرسنگ اسسٹنٹ معیز کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔


تازہ ترین