• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37 قیدیوں کی دیت اور جرمانے کی رقم ایک ہفتے میں ادا کر نے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو دیت اور جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی سے متعلق 37قیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 37قیدیوں کی دیت اور جرمانے کے 33کروڑ روپے ایک ہفتہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ امان اللہ نے بتایا کہ منظوری دے دی گئی ہے جلد ادائیگی کردیں گے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے جلد نہیں فوری ادا کریں ایک دن آپ کو جیل میں رہنا پڑے تو پتا چلے۔

تازہ ترین