• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کرائسٹ چرچ،شہدا ٔکے لواحقین کیلئے مستقل رہائش اور شہریت کی پیشکش

ویلنگٹن (جنگ نیوز)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے کرائسٹ چرچ مساجد کے شہداء کے لواحقین کے لیے مستقل رہائش اور شہریت دینے کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ مساجد کے متاثرین کیلئے ایک نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت شہداء اور متاثرین کے اہل خانہ کو فوری طور پر عارضی ویزا دیا جائے گا۔ مستقل رہائش کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مستقبل قریب میں شہریت دی جا سکے گی۔
تازہ ترین