• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات قیمتوں میں اضافہ، قانونی، تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پی پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے، ہم دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پاکستان میں کسی بھی ادارے سے آزادانہ تحقیقات کرانے کی پیشکش کردی تاکہ عوام کو بتایا جا سکے کہ ادویات میں اضافہ شفاف طریقے سے کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین پی پی ایم اے زاہد سعید نے گذشتہ روز منعقدہ چوتھی پاکستان فارما سمٹ 2019کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سمٹ کے چیئرمین ڈاکڑ قیصر وحید، سینٹر ڈاکڑ مصدق ملک، پروفیسر ڈاکڑ سرفراز کے نیازی، ڈاکڑ زکی الدین احمد، علی آکھائی، حامد رضا، ہارون قاسم، میاں اسد شجاع و دیگر نے خطاب کیا۔زاہد سعید نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کو بھی تیار ہیں تاکہ اس مسئلے کو جلد از جلد ختم کیا جاسکے۔
تازہ ترین