• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان کی خود مختاری،سالمیت اور ترقی کیلئے ثابت قدم رہے گا

اسلام آباد ( ماریانہ بابر) وزیر اعظم عمران خان کے چین کے نہائت اہم دورے کے موقع پر چین نے پاکستان کو اہم ترین پیغام بھیجا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ چین پاکستان کی خود مختاری، جغرافیائی تحفظ، وقار اور آزادی کے لئے نہایت ثابت قدم ہے۔ چین کہتا ہے کہ ’’پاکستان خطے اور بین الاقوامی امن کی ضمانت میں چین پاکستان کے شابہ بشا نہ کھڑا ہے۔یہ بات اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایک ملاقات میں کہے۔ چین نے عالمی امن کے پاکستانی کردار کو مثبت قرار دیا۔چین نے پاکستان کی قومی ترقی میں کردار کا حوالے سے سی پیک منصوبے کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ منصوبے فنڈنگ میں کمی کی وجہ سے ختم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین