• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا پاکستان کو 70ارب روپے قرضہ دیگا، فریم ورک معاہدہ پر دستخط

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) جنوبی کوریا ،پاکستان کو صحت ، توانائی ، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلاحات کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50کروڑ ڈالر (70ارب روپے) قرضہ فراہم کرے گا اس حوالے سے پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے مابین بدھ کو 50کروڑ ڈالر مالیت کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئے ، معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں سفیر کاوک سنگ کیو نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین