• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ‘ نیب کو محکمہ صحت کے جونیئر کلرک کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو کو ضلع مہمند کے محکمہ صحت میں تعینات جونیئر کلرک کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا اور اس حوالے سے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیب کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں اور جو بھی نیب کو چاہئے اس کی فراہمی کریں۔ عدالت عالیہ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ابرہیم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ صحت مہند کے جونیئر کلرک محمد ایاز کی رٹ کی سماعت کی ۔ علاوہ ازیں احتساب جج پشاور منیرہ عباسی نے لاثانی سکیورٹی ایجنسی کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والے ملزم راشد جمیل کے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران استعاثہ کے گواہ میرپور تھانہ پنجاب کے ایس ایچ او عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل عدالت نے اُسے گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے لئے بلاضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے سماعت 2مئی تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین