• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں پر حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو 30 اپریل کو طلب کر لیا

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ن لیگ کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو 30 اپریل کو طلب کر لیا جبکہ عائشہ احد کو بھی 30 اپریل کو ہی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عائشہ احد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب لاہور کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سےزائد اثاثوں سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ جبکہ عائشہ احد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے سوالنامہ دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نیب نے 30 اپریل کو عائشہ احد کو 12 بجے دوپہر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ حمزہ شہباز کو 3 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
تازہ ترین