رقص جذبات کے اظہارکا ذریعہ ہے، اسے اعضا کی شاعری بھی کہا جاتا ہے ، اس فن کو سراہنے کے لیے دنیا بھر میں آج ’یومِ رقص‘ منایا جارہا ہے۔
پہلی مرتبہ رقص کا عالمی دن29اپریل 1982کو انٹر نیشنل ڈانس کمیٹی آف دی انٹرنیشنل تھیٹر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منایا گیاجس کے بعد سے یہ دن دنیا کے بیشتر ممالک میں منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اس فن سے متعلق لوگوں میں آگاہی اور اس کے ذریعے ایک دوسرے کو قریب لانے کا موقع فراہم کرنا ہے بلکہ رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔
اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔