بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی اگلی فلم میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے نئی فلم ’کانچنا‘ سائن کی ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ ’خواجہ سرا‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس فلم میں اُن کے ساتھ کھلاڑی اداکار اکشے کمار بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔
فلم کے ہدایت کار ’راگھاوا لارینس‘ کا اس فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ مل کر تقریباً ایک سال سے فلم کانچنا کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے جوکہ اب جاکر مکمل ہو ئی ہے۔ یہ ہدایت کار راگھاوا لارینس کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’کانچنا‘ سب سے پہلے تامل زبان میں فلمائی گئی تھی جس کے بعد ہدایت کار راگھاوا لارینس نےاس فلم کو ہندی زبان میں پیش کرنے کا ذمہ اٹھا یا ہے۔
اس فلم میں ’کانچنا‘ نامی خواجہ سراکا کردار بگ بی ادا کرتے نظر آئیں گے۔