• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ابھرتی ہوئی فن کارہ کرن چوہدری نےکہا ہے کہ فن کسی کی میراث نہیں ،نمبر ون کی سیٹ ہمیشہ خالی ہوتی ہےجو اچھا کام کرتا ہےوہ نمبر ون بن جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کرن چوہدری نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں مادھوری ڈکشت جیسی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوںمیں ان کے رقص کی دیوانی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی اب معیاری فلمیں بننا شروع ہوگئیں ہیں ،پنجاب نہیں جاوں گی اور چوڑیاں کئی بار دیکھی ۔ بہت جلد مداح مجھے سلور اسکرین پر دیکھیں گے،ٹیلی ویژن پر بہت کام کیا لیکن میری منزل فلموں کی سپر اسٹار بننا ہے۔

کرن چوہدری نے کہا کہ راحت فتح علی خان،علی ظفر اور عاطف اسلم کے گیت بے حد پسند ہیں ،ہماری موسیقی میں بہت قوت ہےجبکہ بالی ووڈ کی فلمیں ہمارے گلوکاروں نے کامیاب کروائی ۔

تازہ ترین