• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: پروفیسر ظہور احمد فاتح

صفحات: 160 ، قیمت: 300 روپے

ناشر: فاتح پبلی کیشنز،تونسہ شریف

قومی اور ملّی شاعری کو تمام اقوام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ یہ شاعری جہاںقوم میں احساسِ وطنیت اُبھارتی ہے ،وہیں اسے یہ احساس بھی دِلاتی ہےکہ فکر و عمل کے حوالے سے بحیثیت ایک شہری، وطن اُن سے کس ذمّے دارانہ رویّے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ قومی شاعری عوام میں ایک سرشاری، جوش و ولولہ اور جذبۂ ایثار بھی پیدا کرتی ہے۔ زیر ِ نظر کتاب میں شاعر نے ملّی شاعری پر مشتمل نظموں کو شامل کر کے نوجوان قاری میں جذبۂ حب ّالوطنی کی روح پھونک دی ہے۔ان انقلابی نظموں میں قائداعظم ؒ،قائد ملت ؒ اور پاک فوج کو خراج ِعقیدت و خراجِ تحسین پیش کیا گیاہے،تو اہم قومی ایّام کے حوالے سے بھی نظمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین