• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو اُن کی 50ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔

ٹوئٹر پر پیغام میں شعیب اختر نے برائن لارا کو عظیم لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ تین مواقع کے علاوہ میں آپ کو بولنگ نہیں کراسکا، ہم یہ کیسے کریں؟، ایک نیٹ سیشن ہو سکتا ہے، اس مرتبہ باؤنسرز نہیں۔


شعیب اختر نےستمبر 2004ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں برائن لارا باؤنسر لگنے کے بعد زمین پر گرے ہوئے ہیں اور شعیب اختر اُنہیں اٹھنے میں مدد کررہے ہیں۔

برائن لارا نے ویسٹ کی طرف سے 131 ٹیسٹ اور 299 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں بالترتیب 11ہزار 953 اور 10ہزار 405رنز بنائے۔

ٹیسٹ میچز میں اُن سے بڑا انفرادی اسکور 400 اور ون ڈے میں 169 رنز ہے۔

تازہ ترین