آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 24؍ذوالحجہ 1440ھ 26؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کونسل یورپ (ای یو)مسئلہ کشمیرپر اپنی ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دو روزہ کیمپ لگائے گی۔

یورپ میں کشمیرکونسل ای یوکی طرف سے ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔ ابتک اس مہم کے دوران جس کا آغاز چند سال قبل بلجیم سے ہوا تھا، یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔ اس مہم کو یورپی ممالک میں متعدد مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت و معاونت حاصل ہے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یوعلی رضاسید جو مہم کے منتظم بھی ہیں، نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایک ملین دستخط مکمل نہیں ہوجاتے۔انھوں نے بتایاکہ اس سے قبل یورپ میں جہاں جہاں بھی کیمپ لگائے گئے ، لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہرکی اور ہمیں بہت پذیرائی ملی۔ 

یادرہے کہ اس ایک ملین دستخطی مہم کا مقصد یورپی ممالک سے دس لاکھ دستخط جمع کرکے مسئلہ کشمیرخصوصاً مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے معاملے کو یورپی پارلیمنٹ کے اندر پیش کرناہے تاکہ اس تنازع کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکیاجاسکے اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کو روکاجاسکے۔ 

چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضاسید نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کاماورائے عدالت قتل عام، نوجوانوں اور سیاسی رہنماؤوں کی بلاوجہ گرفتاریاں اوربے جا گھرگھرتلاشی جیسے بہیمانہ اقدامات جاری ہیں۔

انھوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے درخواست کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوائیں اورمسئلہ کشمیرکے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن حل کے لیے اقدامات کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید