• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں چین میں روبوٹس نے پولیس اہلکاروں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

جی ہاں، چین کے صوبے Fujian کے شہر Fuzhou میں پولیس کی جانب سے Xiao'anنامی پولیس روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو نہ صرف پولیس آفیسرز کے فرائض انجام دیگا بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، سیاحوں کی رہنمائی سمیت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر بھی رکھے گا۔

شہر کے سیاحتی مقام پر تعینات کئے گئے اس پولیس روبوٹ میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جو 360ڈگری تصاویرلے گا اور یوں یہ معلومات موبائل ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی اور یوں وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پکڑ سکیں گے۔

تازہ ترین