• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ايران کا عالمی جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کااعلان


ايران نے عالمی جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کا باقاعدہ اعلان کر ديا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدےکی کچھ شقوں سےعلیحدگی کا فیصلہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں ہائی سکیورٹی کونسل نے کیا۔

فیصلےسے برطانیہ،چین،فرانس،جرمنی،روس کےسربراہان کوآگاہ کردیاگیاہے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک اوردوستوں نےاعلان کیاتھا امریکاکی معاہدےسےعلیحدگی پراقدامات کرینگے۔

تاہم وہ اس پر عمل نہیں کرسکے،ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدےسےالگ نہیں ہورہا، تاہم وہ اس کی کچھ شقوں پر عمل پیرا نہ ہونے پر آزاد ہوگیا ہے۔گذشتہ سال امریکانے آج ہی کے دن جوہری معاہدے2015سےعلیحدگی کااعلان کیا تھا۔

تازہ ترین