بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور نے حالیہ ایک تقریب کے دوران انٹرویو میں کہا ہے کہ اُن کے والد رشی کپور کی صحت اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ ایک یا دو مہینوں میں گھر واپس آ جائیں گے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق چند روز قبل رنبیر کپور نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ ایک سال اُن کی فیملی کے لیے بہت مشکل سال تھااُنہوں نے اور اُن کے والد نے بڑا کڑا وقت گزارا ہے ،مگر اب اُنکے والد کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں اور ایک یا دو مہینوں میں گھر واپس آ جائیں گے۔
رنبیر کپور نے بتایا کہ اُن کے والد کی خواہش اور کوشش صرف فلموں میں کام کرنا ہے۔ 66 سالہ اداکار رشی کپور کو پچھلے سال کینسر کی تشخیص کی گئی تھی جس کے بعد وہ ستمبر سے نیویارک میں کینسر کے علاج کے لئے مقیم تھے۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتوں پہلے فلم ساز راہول راویل نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ رشی کپورکینسرکو شکست دے چکے ہیں۔