• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے محمد عباس کی ہری پور میں تدفین

گوادر میں شہید ہونے والے پاک بحریہ کے محمد عباس خان کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ اُن کے آبائی گائوں ہری پور میں کر دی گئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شہید محمد عباس خان نے پی سی گوادر میں انسداد دہشت گردی کے دوران دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

اس حوالے سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ قومی دفاع کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

تازہ ترین