• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں 5 اور7 مئی کے درمیان دار الحکومت کوالالمپور سمیت گرد ونواح میں کی۔

سیکیورٹی فورسزکی کاروائیوں کے نتیجے میں چار مشتبہ شدت پسند گرفتار ہوئے ،جن میں دو روہنگی، ایک ملائیشین اور انڈونیشین شہری شامل ہیں۔

پولیس چیف عبدالحمید بدور نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے رمضان المبارک کے دوران اعلیٰ شخصیات کو قتل کرنے، گرجا گھروں اور مندروں پرحملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگجو نومبر2018 میں فسادات کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمان فائرفائٹر کابدلہ لینا چاہتے تھے، 24سالہ محمد ادیب ایک ہندو مندر کے پاس مارا گیا تھا۔

تازہ ترین