• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190ڈاکٹروں سمیت 224افسروںکی گریڈ19اور20میں ترقی کی منظوری

لاہور (خصوصی نمائندہ،جنرل رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں 190ڈاکٹروں سمیت 224افسران کی گریڈ19اور 20میں ترقی کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری سروسز، سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، مواصلات و تعمیرات، لائیوسٹاک ،بلدیات،آبپاشی، جنگلات، ایکسائز، پبلک پراسیکیوشن اور ہائر ایجوکیشن کے افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں 190ڈاکٹروں سمیت 224افسران کی گریڈ19ا ور20میں ترقی کی منظوری دیدی گئی ۔
تازہ ترین