• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزاب گردی پر سخت ایکشن لیا جائیگا:چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

ملتان( سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ تیزاب کی کھلے عام فروخت اور سہل فراہمی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، تیزاب گردی پر سخت ایکشن لیا جائیگا ، جنوبی پنجاب میں کالے پتھر کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے دفعہ 144کا نفاز بھی کیا جائیگاجس سے کالے پتھر کی ترسیل ، فروخت اور سٹوریج پر سخت پابند عائد کی جائیگی، یہ بات انہوں نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے دورے کے موقع پر کی،انہوں نے مزید کہاکہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے مسائل کے جلد حل کیلئے ویمن پروٹیکشن ایکٹ کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا،اس موقع پر منیجر واک ثناء جاوید نے بتایا کہ2 سال کے قلیل عرصے میں واک نے 3000سے زائد کیسز کو حل کیا ہے۔
تازہ ترین