• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں و لٹیروں نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کر لیا، حیدر علی شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے بانی رہنما اور تحریک انصاف کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث علی بابا چالیس چوروں نے بڑے مگر مچھوں سیاسی بھگوڑوں اور پرویز مشرف کے چہتوں نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کر لیاہے جبکہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکنوں کو کھڈے لگا دیا گیاہے جس سے پی ٹی آئی کے مخلص کارکنوں اور نوجوانوں میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے جبکہ آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگانے والے کارکنوں کی طرف سے ٹھاہ ٹھاہ ، پی ٹی آئی کے چور لٹیرے ٹھاہ ٹھاہ کے نعرے لگا ئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے گلشن سادات اکبر پورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے چہتوں کی طرف سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اور تبدیلی کی بجائے ملک کو تباہی سے دوچار کرنے کے لئے حکمرانوں کو غلط مشورے دیئے جارہے ہیں انہوںنے مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اورعوام پر بار بار مہنگائی کے بم گرانے سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے حکمرانوں کو پرویز مشرف کے چہتوں کے مشوروں پر چلنے کی بجائے تبدیلی کا وعدہ پورا کرے دکھانا چاہیے سید حیدر علی شاہ باچا نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مرکزی کنو ینئر سیفاللہ نیازی کی طرف سے ان سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے انہیں واضح الفاظ میں بتا دیا گیا کہ مخلص کارکنوں کا پی ٹی آئی میں رہنا ناممکن ہے۔
تازہ ترین