• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹن کینز، غیرقانونی مسافر اٹھانے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی

لوٹن / ملٹن کینز (شہزاد علی) تین پرائیوٹ ہائر ڈرائیوروں کے خلاف غیر قانونی طور پر مسافر پک کرنے پر ملٹن کینزمجسٹریٹ کورٹ میں کارروائی، ملٹن کینز کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق ملٹن کینز سے محمد عبید عمر، محمد جاوید اختر اور ابو صادق کو گزشتہ سال ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر پیسینجرز، سواری اٹھانے پر پکڑا گیا تھا، مذکورہ تینوں ڈرائیورز کے پاس گاڑیوں کی ملٹن کینز کونسل کے رولز کے تحت مسافر اٹھانے کی انشورنس بھی نہیں تھی، جس پر تینوں ڈرائیوروں کو جرمانہ، لائسنسوں پر پوائنٹس کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ملٹن کینز کونسل پریس ریلیز میں دی گئی تفصیل کے مطابق ملٹن کینز کونسل کے ایک انفورسمنٹ آپریشن کے دوران محمد عبید عمر، محمد جاوید اختر اور ابو صادق کو گزشتہ سال ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر پیسینجرز، سواری اٹھانے پر پکڑا گیا تھا، محمد عبید عمر نے 10 مئی کو عدالت میں ایک سفر جو سنٹرل ملٹن کینز سے فینی سٹریٹ فورڈ 2 دسمبر 2018کو کیا گیا کے حوالے یہ تسلیم کرلیا کہ اس journey کو قوائد کے مطابق پہلے سے بک نہیں کیا گیا تھا مزید تفتیش سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ ڈرائیور نے جس گاڑی کو مسافر اٹھانے کےلئے استعمال کیا اس کی مذکورہ جاب کے لئے انشورنس ہی نہیں تھی۔ محمد جاوید اختر نے عدالت میں ایک سفر جو سنٹرل ملٹن کینز سے فینی سٹریٹ فورڈ 7 اکتوبر 2018کو کیا گیا کے حوالے یہ تسلیم کرلیا کہ اس journey کو قوائد کے مطابق پہلے سے بک نہیں کیا گیا تھا مزید تفتیش سے یہ بھی بات سامنے آئی کہ محمد جاوید اختر نے کارآمد valid موٹر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی کو مسافر اٹھانے کےلئے استعمال کیا اس کی مذکورہ جاب کے لئے انشورنس ہی نہیں تھی ابو صادق نے بھی عدالت میں ایک سفر جو سنٹرل ملٹن کینز سے فینی سٹریٹ فورڈ سے 7 اکتوبر 2018 کو ہی کیا گیا کہ حوالے یہ تسلیم کرلیا کہ اس journey کو قواعد کے مطابق پہلے سے بک نہیں کیا گیا تھا مزید تفتیش سے یہ بھی بات سامنے آئی کہ محمد جاوید اختر نے کارآمد valid موٹر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی کو مسافر اٹھانے کےلئے استعمال کیا جس پر ان ڈرئیوروں کو جرمانے، لائسنسز پر چھ چھ پوائنٹس کے علاوہ وکٹم سر چارج کے ضمن میں بھی اخراجات ادا کرنے کی سزائیں دی گئی ہیں۔ملٹن کینز کونسل کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور اگر وہ پرائیوٹ ہائر گاڑیوں کو پہلے سے بک کئے بغیر استعمال کریں گے تو پھر ان کی انشورنس نہیں کونسل نے ایڈیٹرز کے نام نوٹ میں واضح کیا ہے کہ ملٹن کینز میں صرف ہیکنیُ کیرج گاڑیوں کو جو ملٹن کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں کو یہ اجازت حاصل ہے کہ وہ روڈ سائیڈ سے مسافر پک کرسکتی ہیں جبکہ پرائیوٹ ہائر ڈرائیورز صرف پہلے سے جاب بک کئے گئے مسافروں کو ہی اٹھا سکتے ہیں بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین