• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ’’انجمن ترقی اردو پاکستان‘‘ کے غیر قانونی انتخابات کالعدم اورقانونی انتخابات کروائیں، راجو جمیل، سحر انصاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ذوالقرنین جمیل (راجو جمیل) اور پروفیسرسحر انصاری نے کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’انجمن ترقی اردو پاکستان‘‘ میں ہونے والے غیر قانونی انتخابات کالعدم قرار دے کر جلد از جلد انجمن کے باضابطہ قانونی انتخابات کروائیں۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر منتخب ہونے والوںنے ناشر کی حیثیت سے انجمن کے رسالے میں خود یہ بات تسلیم کی ہے کہ کچھ افراد کی مدت ختم ہوچکی تھی اور وہ ووٹ دینے کے اہل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود غیر قانونی طور پر حق رائے دہی استعمال کیا گیا، جبکہ انتخابات ہمیشہ کمشنر کراچی کی زیر نگرانی ہوتے ہیں جو انجمن کے سرپرست اعلی بھی ہیں، تاہم انہوں نے مذکورہ انتخابات غیر قانونی قرار دیتے ہوے ان کی توثیق کی نہ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ انجمن ترقی اردو پاکستان میں قابضین کے غیر قانونی اقدام سے بہت بے چینی پائی جا رہی ہے، کیونکہ عیدالفطر قریب آرہی ہے اور ملازمین اپنی تنخواہوں کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں، لہٰذا کمشنر ان غیر قانونی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر جلد از جلد قانونی انتخابات کروائیں۔

تازہ ترین