• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہے حکومت چھوڑنی پڑے‘بہاولپورصوبے کیلئے ہردروازے پر جائیں گے،وزیرہاؤسنگ

بہاول پور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نےکہاہےکہ بہاولپور صوبے کیلئےہر دروازے پر جائینگے اور سب کی حمایت لیں گے‘ تحریک انصاف کےاتحادی اور بہاولپورصوبہ کےحمایتی ہیں‘ استدعا کریں گےکہ ہمیں بہاولپور صوبہ پر سپورٹ کیا جائے‘ امیدہے وزیراعظم ہماری بات سنیں گے‘اگر اس ایشوپر حکومت چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دیں گے ۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتےہوئےق لیگ کےرہنما نےکہاکہ شاہ محمودقریشی کی یہ منطق سمجھ سےباہرہےکہ تین اضلاع کابہاولپورصوبہ نہیں بن سکتا ‘ جنوبی پنجاب کےسیاست دان آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں‘ بہاولپور صوبہ تھاتاریخ کومسخ نہیں کرنےدیں گے ‘جلسہ میں عمران خان نےصوبہ بہاولپورکوبحال کرنےکاوعدہ کیاتھا اگر کسی کوکوئی گمان ہےتو ریفرنڈم کرالیں ‘دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا‘شاہ محمودقریشی قابل احترام ہیں۔
تازہ ترین