• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 59 نشستوں پر 7 ریاستوں میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے، اتوار کو ہونے والی پولنگ کے لئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔

بھارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم جمعہ کی شام 5 بجے ختم ہوئی۔

ساتویں اور آخری مرحلے میں کل 7 ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

آخری مرحلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بنارس کے حلقے سے میدان میں ہیں، ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والی ووٹنگ کے بعد انتخابات کے ساتوں مراحل کااختتام ہوجائے گاجس کےبعد 23مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین