• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نواز، شہباز پیسہ نہیں دے رہے، زرداری شاید دے دیں‘‘

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھی این آر او کی لائن میں لگے ہیں، نواز شریف اورشہباز شریف پیسہ نہیں دے رہے آصف زرداری شاید دے دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے سوال کیا ہے کہ مہنگائی کے ذمے دار 40 سال کےڈکیت ہیں یا 9 ماہ کے حکمران؟

انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایڈز زدہ کرنے والے چلو بھر پانی میں ڈوب مریں، بلاول نے مجھ سے صلح کر لی ہے، 2 دلوں کی پاکیزہ محبت کے درمیان لاہوریئے کیدو بن گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بے شرموں کو شرم نہیں آتیخ آگے سے دانت نکال رہے ہیں ، انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو سارا اتحاد ختم ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ گند ان لوگوں کا ڈالا ہوا ہے، قوم کے ظالمو! ہماری ماں کا جنازہ گھرمیں پڑا تھا لیکن 7 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ گھروں میں بیٹھے ہوتے ہیں اور ضمانتیں ہو جاتی ہیں، سالہا سال سے حکومت کرنے والے ڈکیت ملک کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔

تازہ ترین