• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشےکمار اگلی فلم میں ’خواجہ سرا‘ بنیں گے

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’لکشمی بم‘ میں خواجہ سرا کا کردار کرتے نظر آئیں گے، فلم کاپہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ’سنگھ از کنگ‘ کے اداکار اکشے کمار اکثر ہی اپنی فلموں میں منفرد اداکاری سے اپنے مداحوں کو حیران کر دیتے ہیں ، اُن کی زیادہ تر فلمیں سماجی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں جس میں کہانی، ایکشن، سسپنس سمیت پیغام بھی شامل ہوتا ہے۔


اکشے کمار نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی آنے والی فلم ’لکشمی بم‘ کا پوسٹر شیئر کیاہے جس میں وہ ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے ساتھ میں لکھا کہ ’ آپ کے لیے ایک بم کہانی لا رہے ہیں جس میں میرے ساتھ اداکارہ کیاراایڈوانی بھی ہوں گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ فلم 5 جون 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’ لکشی بم ‘مزاحیہ اورڈراؤنی تامل فلم ’ کانچنا ‘ کا ریمیک ہے۔  

تازہ ترین