• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں سلمان خان کو شادی شدہ نہیں دیکھنا چاہتی، امیشا پٹیل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ سلمان خان زبردست اور پرسکون انسان ہے، میں اسے شادی شدہ نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔

49 سالہ امیشا پٹیل بھی سلمان خان اور سشمیتا سین کی طرح غیر شادی شدہ ہیں، حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سے متعلق گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے سلمان خان سے اپنے تعلق کی نوعیت سمیت کئی انکشافات کیے اور ساتھ ہی اس سوال کا جواب بھی دیا کہ کیا وہ بالی ووڈ کے سکندر سے شادی کرنا چاہیں گی؟

امیشا پٹیل نے کہا کہ میں نے اپنے اردگرد بہت سی اقسام کے تعلقات دیکھے ہیں، جن میں سنجے دت بھی ہیں اور ریتیک روشن بھی جن کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ بچوں کی پرورش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی سے متعلق فیصلہ کرنے والی کون ہوں، سچ کہوں تو سلمان خان بہت ہی زبردست اور پرسکون انسان ہے اور میں اسے شادی شدہ نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان بہت ہی محبت کرنے، دوسروں کی دیکھ بھال کرنے اور سب کے ساتھ اچھا کرنے والے انسان ہیں۔

امیشا پٹیل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان سے شادی کےلیے تیار ہیں؟ تو جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اس کےلیے میں خان جی کا انٹرویو کروں گی اور پوچھوں گی کہ آپ سدھر رہے ہو یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان ایک دوست کے طور پر بہت پیار کرنے والا ہے، میں نے اُسے کبھی شادی کی نظر نہیں دیکھا، وہ میرا ایک شرارتی دوست ہے، جو مجھ سے بہت مذاق کرتا ہے اور مجھے کافی رلا بھی دیتا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے میرا نام مینا کماری رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اُس کے ساتھ ہوتی ہوں تو رونے لگتی ہوں، ہمارا تعلق اس نوعیت کا ہے۔

سلمان خان اور امیشا پٹیل نے ’یہ ہے جلوا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون تھے جبکہ دیگر کاسٹ میں سنجے دت، شمی کپور، قادر خان، انوپم کھیر بھی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید