چین کے شمالی صوبے شانگژی کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق تائیوآن سٹی کی عمارت میں دھماکے سے 21 افراد زخمی اور دو لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جاری ہے۔
حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، عمارت میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، حکام کا کہنا ہے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔