امریکا نے وسطی ایشیا کے 131 غیر قانونی تارکین وطن کو ازبکستان بھیج دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وسط ایشیائی تارکین وطن کو چارٹر فلائٹ سے ازبکستان روانہ کیا گیا۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق ازبکستان سے بے دخل افراد کی منتقلی کے معاہدے کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن افراد کو ازبکستان بھیجا جا رہا ہے۔
ازبکستان بھیجے گئے تارکین وطن کا تعلق ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان سے ہے۔