• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت (آج) پیر کو ہوگی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ۔ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے تعیناتی چیلنج کررکھی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔اور انہیں بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں۔استدعا ہے کہ ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر درخواست میں فریق بنایاگیا۔
تازہ ترین