• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ملک کا معاشی حب پانی و بجلی کی سہولت سے محروم ہے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب پانی و بجلی کی سہولتوں سے محروم ہے۔

جماعت اسلامی ضلع شرقی کی افطار ڈنر سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کے باوجود حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو پچھلی حکومتوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے رہے ہیں، عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے،لیکن پانی اور بجلی کی سہولتوں سے محروم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی مظلوموں، مزدوروں اور غریب عوام کی ترجمانی کرے گی اور عید الفطر کے بعد مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

تازہ ترین