• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کی پاکستان کی جیل میں منتقلی کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت بیرونی ممالک کی جیلوں میں بند قیدیوں کی پاکستان کی جیلوں میں منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو بھی اس نوعیت کے دیگر مقدمات کے ساتھ یکجا کردینے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کے استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر 3 ماہ بعد قونصلر ملاقات ہوتی ہے۔
تازہ ترین