• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان صبر اور برداشت سکھاتا ہےافطار ڈنر سے مقررین کا خطاب

راولپنڈی (جنگ نیوز) رمضان ہمیں صبر اور برداشت سکھاتا اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سماجی و کاروباری شخصیت لطیف اللہ یوسفزئی کے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے ملک ابرار‘ ملک شکیل اعوان‘ سابق ایم پی اے راجہ ارشد محمود‘ نائب صدر چکلالہ کینٹ بورڈ راجہ عرفان امتیاز‘ ممبر چوہدری خرم‘ چیمبر آف کامرس کے ممبران منیر اے مرزا اور عوام بھی موجود تھے۔
تازہ ترین