• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسرین شاہ

بریانی، قورما، پائے، کوفتے اور اسی طرح کے دیگر پکوان اب صرف خاص مواقع یا تقاریب ہی میں نظر آتے ہیں، پھر بھاگتی دوڑتی زندگی میں ان کا اہتمام بھی خاصا دقت طلب کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج قلتِ وقت اور مصروفیات کی بناء پر ایسے کھانوں کا رواج عام ہوتا جارہاہے جو جلدی اور آسانی سے تیار ہو جاتے ہیں۔ آج ہمارے ’’پکوان کارنر‘‘میں جلدتیار ہونے والے کھانوں کی کچھ تراکیب ہیں۔آزما کر دیکھیں۔ وقت اور پیسے دونوں کی بچت بھی اور افرادِ خانہ بھی خوش۔

ایگ میکرونی

اجزاء:۔ انڈے دو عدد(اُبال لیں)، میکرونی ایک پیکٹ، بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) ایک پیالی، گاجر(کٹی ہوئی)ایک پیالی، آلو دو عدد(اُبال کر کاٹ لیں)،مٹر آدھی پیالی(اُبال لیں)،چکن(ابال کر ریشے کر لیں) ایک پیالی، مایونیز چار کھانے کے چمچے، کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ، نمک حسبِ ذائقہ، سویا سوس دو کھانے کے چمچے۔

ترکیب۔ سب سے پہلے میکرونی کو اُبال لیں۔ اُبلے ہوئے انڈوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب تمام اشیاء کو یک جان کر کے مایونیز اور سیاہ مرچ پائوڈر بھی ڈال دیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے سویا سوس ڈال دیں۔لیجیے، ایگ میکرونی جھٹ پٹ تیار۔

مِلک چکن

اجزاء: چکن(بون لیس)آدھا کلو، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، ادرک،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچے، اجینوموتو آدھا چائے کا چمچ، بڑی ہری مرچ چھ عدد، دودھ ایک پیالی، تیل آدھی پیالی، انڈا ایک عدد،نمک حسبِ ذائقہ۔

ترکیب۔ چکن میں نمک، سیاہ مرچ ، ادرک،لہسن، چائنیز نمک اور انڈا ڈال کر اچھی طرح یک جان کر کے 5 سے10 منٹ تک رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے چکن ڈال دیں۔ ایک طرف سے گولڈن ہو جائے، تو پلٹ دیں۔ جب دوسری طرف سے بھی گولڈن ہو جائے، تو ہری مرچ میں کٹ لگا کر ڈال دیں۔ خوش بو آنے پر دودھ ڈال کر ڈھکن ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔ ذائقے دار ملک چکن، منٹوں میں تیار۔

کریمی الو

اجزاء: آلو آدھا کلو،ہری پیازدوعدد ،میدہ چار کھانے کے چمچے، وویسٹر سوس دو کھانے کے چمچے،فریش کریم چار کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ،پسی کالی مرچ پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ،پسی سفید مرچ پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ،دودھ دو پیالی۔

ترکیب: آلوئوں کو اْبال کر چھیل لیں اور گول گول کاٹ لیں۔اب پین میں مید ہ شامل کرکے بھون لیں، پھر اس میں دودھ شامل کرکے گرم کرلیں۔دودھ جب اچھی طرح سے گاڑھا ہوجائے تو اس میں ہری پیاز، وویسٹر سوس ،فریش کریم ، نمک ، پسی کالی مرچ ، سفید مرچ ڈال کر مکس کریں۔اب اس میں کٹے ہوئے آلو کے قتلوں کو شامل کردیں اور چار سے پانچ منٹ پکائیں۔تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں ۔ مزے دار کریمی الو تیار ہیں۔

دہی چکن روسٹ

اجزاء: چکن لیگز چار عدد،نمک حسبِ ذائقہ،کالی مرچ کْٹی ہوئی حسبِ ذائقہ،لیموں کا رس ڈھائی کھانے کے چمچ،دہی ایک پیالی، لال مرچ کْٹی ہوئی ڈیڑہ کھانے کے چمچے،لہسن کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا چھلکا ایک عدد،سبز مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،

ترکیب: چکن لیگزپر نمک،کالی مرچ کْٹی ہوئی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اب ایک پلاسٹک بیگ لیں اور اس میں دہی ،لال مر چ کْٹی ہوئی،نمک اور لہسن کیا ہوا ڈا ل کر ملا لیں۔اب اس میں تیار کیے ہوئے چکن لیگز اور لیموں کے چھلکے کدوکش کر کے ڈا ل کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔

اب اسے 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتیس سے چالیس منٹ تک اوون میں بیک کر لیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچ چھڑک دیں۔

تازہ ترین