• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2019 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی۔ جرسی کے رنگ کی بات کی جائے تو اس میں 2011 کے ایونٹ میں استعمال کی گئی کٹ جیسا رنگ ہی رکھا گیا ہے۔پاکستان کا نام سامنے کی جانب آویزاں ہے جبکہ پشت پر کھلاڑیوں کے ناموں سے تھوڑا اوپر کی جانب قومی پرچم بھی دکھائی دے رہا ہے۔نئی پاکستانی کٹ میں گہرے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے جس میں گہرے سے ہلکے سبز رنگ تک کی پٹیاں سامنے اور پیچھے کی طرف موجود ہیں۔منگل کو پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کردی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوںنے نئی جرسی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیاہے۔جرسی کے دونوں بازوؤں پر ٹیم کے اسپانسرز کے لوگو بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین