• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ سری لنکا کیلئے تیار ہیں،کپتان انڈر19کرکٹ ٹیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم کےکپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ سری لنکا سے سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہےٹیم کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے اچھا پرفارم کریں گے۔بدھ کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کے لیے ذہنی طور پر پہلے سے تیار تھے لڑکوں نے خوب محنت کی ہے اچھے میچزز دیکھنے کو ملیں گے۔ امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیمپ لگا تو وہاں گرمی تھی لاہور میں بھی گرمی میں پریکٹس کی ہے اچھے نتائج ملیں گے۔
تازہ ترین