• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ایئرویز 2جون سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کرے گی

اسلام آباد(اے پی پی) برٹش ایئر ویز 2جون سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کرے گی، 2 جون کو پہلی پرواز کیلئے تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔ برٹش ایئر ویز کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ میں تین پروازیں لندن اور اسلام آباد کے درمیان چلیں گی، بوئنگ 787 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ اردو بولنے والے پاکستانیوں یا پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی سہولت کیلئے اردو بولنے والوں کی خدمات ان پروازوں کیلئے بھی لی گئی ہیں۔ برٹش ایئر ویز کے چیف کمرشل آفیسر اینڈریو بریم نے کہا ہے کہ یہ نیا روٹ شروع کرنے پر برٹش ایئر ویز کو بہت خوشی ہے۔

تازہ ترین