• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات،شاہ رکن عالم کالونی میں غیر قانونی گیٹس ، سپیڈ بریکر ز مسمار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سروس کی درخواستوں عملدر آمد شروع کر دیا ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے انتظامیہ نے شعبوں کو وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سروس پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدر آمد کی ہدایت کر دی ہے ، دریں اثنا ایم ڈی اے انورسمنٹ ٹیم نے شاہ رکن عالم کالونی میں اے ،بی ،سی اور ڈی بلاک کی مختلف شاہراہوں پر نصب غیر قانونی طور پر لگائے گئے گیٹس ، سپیڈ بریکر ز اورریمپ وغیرہ توڑ دیئے جبکہ اے بلاک میں شاہراہ عام کو بیریر لگا کے چاروں طرف سے بند کرنے کے ساتھ ساتھ پارک کے ایک پلاٹ پر قبضہ کر کے غیر قانونی پارکنگ اور دوسرے پلاٹ پر بلڈنگ میٹریل ڈال کے غیر منظور شدہ بلڈ نگ کی تعمیر کی گئی تھی ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شاہرا ئے عام پر لگائے گئے غیر قانونی بیریرز توڑ دئے اور شعبہ ٹائون پلاننگ کی جانب سے غیر قانونی طور پر بلڈنگ تعمیر کرنے پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا جبکہ پارک کا قبضہ بھی واگزار کرا لیا گیا۔
تازہ ترین