آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ21؍محرم الحرام 1441ھ 21؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں قابل استعمال ایپل 1کمپیوٹر نیلام


مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک(Steve Wozniak) کا ڈیزائن کردہ نایاب کمپیوٹر نیلام کردیاگیاہے۔

لندن میں نیلامی کیلئے پیش کیے جانے والے قابل استعمال ایپل 1کمپیوٹر کی خریداری میں کئی ارب پتی افراد نے دلچسپی ظاہر کی تاہم ایک شوقین شخص نے یہ کمپیوٹر 3لاکھ 71 ہزار پاؤنڈز (تقریباً7کروڑ 14لاکھ روپے) میں خرید لیا۔

واضح رہے کہ یہ کمپیوٹر پہلی مرتبہ 1976میں صرف 3600برطانوی پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید