• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی رکن کی محکمہ ایکسائز میں تعیناتی اصولی فیصلوں کے خلاف ہے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک رکن کو محکمہ ایکسائز کی پوسٹ پر لانا پارٹی اور نظریاتی کارکنوں کے ساتھ تنظیمی طور پر ظلم اور پارٹی کے اصولی فیصلوں کے خلاف ہے، ہمیں ماضی کی حکومتوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی حکومتوں میں پارٹی اور فیڈریشن کے نظریاتی کارکنوں کو پس پشت رکھ کر پسند اور ناپسند کی بنیاد پر پارٹی اور نظم وضبط کے خلاف فیصلے کئے آج انکا حشر سب کے سامنے ہے۔ لہٰذاہمیں کسی صورت اپنے کارکنوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ فیڈریشن نےپارٹی کے اصولی فیصلوں کی حمایت کی بلکہ قومی مفادات کے لیے ان کا ہر پلیٹ فارم دفاع کیا ہے لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ جو شخص پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہو اور وہ پارٹی کے تقدس اور نظریاتی کارکن کو نظرانداز کرکے کسی اور پارٹی کے ورکروں کو پوسٹوں پر تعینات کرے۔ پارٹی کے پارلیمانی صوبائی صدر اور پی ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر سے اپیل ہے کہ محکمہ ایکسائز میں جو بھی بھرتی اپنے کارکنوں کو بائی پاس کر کے کی گئی اس عمل کا نوٹس لیا جائے۔ بصورت دیگر فیڈریشن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔
تازہ ترین