• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شہباز کی واپسی سےآپ کا خوف بڑھتا جارہا ہے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس ، شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیرِ اطلاعات ،آج ڈالر152 کا ہوگیا، گیس 45اور بجلی 25فیصد مہنگی ہوگئی،نو ماہ میں ملکی قرضہ پانچ ہزار ارب بڑھ گیا ہے، آپ کو شہباز کی پڑی ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف صاحب آپ کی یہاں تلاش جاری ہے، آپ کا ’’چیمبر‘‘ خالی ہے۔

تازہ ترین