• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 43کالجوں میں بی ایس بلاک بنانے کافیصلہ

لاہور(رب نواز خان) پنجاب حکومت نےآئندہ مالی سال میں پنجاب کے 43کالجز میں 4 سالہ بی ایس پروگرام کے لیےبی ایس بلا کس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک کالج میں بی ایس بلا ک بنانے کے لیے 160 ملین کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے تمام ایسے کالجز جن میںبی ایس پروگرام آفر کیے گیے ہیں ان میں بی ایس بلاکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسے کالجز جن میںبی ایس پروگرام جاری ہے اور وہاںبی ایس کے لیے باقاعدہ بلاک نہیں ہیں ان میں بی ایس بلاک بنانے کی تجویز دی ہے جس کے لیے فی کالج 160 ملین کی رقم مختص کی جائے گی۔ بی ایس بلاک میں جدید طرز کی بلدنگ کی تعمیر کے ساتھ سائنس اور کمپیوٹرلیبز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بی ایس پروگرامز کے لیےلائبریری بھی قائم کی جائے گی۔ صوبائی دارلحکومت لاہور کے وحدت روڈ سائنس کالج میں بھی اس حوالےسے بی ایس بلاک تعمیر کیا جائے گا۔تاہم ان میں سے5 کالجز اب یونیورسٹیز کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
تازہ ترین