نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین راس ٹیلر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سے متاثر ہیں ، کہتے ہیں کہ کرس گیل 39 برس کی عمر میں ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں تو وہ بھی کھیل سکتے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں راس ٹیلر نے کہا ہے کہ وہ ابھی کھیل سے انجوائے کر رہے ہیں، ان کی فٹنس بہتر ہے ، آئندہ چند برسوں میں کیا ہوگا وہ نہیں جانتے لیکن ان کے ذہن میں کرس گیل ہیں جو 39 برس کی عمر میں 5 واں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں ۔
راس ٹیلر نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں 39 برس کا ہوں گا ، ہو سکتا ہے کہ میں کرس گیل کی طرح پانچواں ورلڈ کپ بھی کھیل جاؤں ۔
واضح رہے کہ راس ٹیلر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کامیاب مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں، وہ 35 برس کی عمر میں چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔