• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار


یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

 ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے گفتگو میں انہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو تشویشناک قرار دیا اوردونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کیلئے بھی سود مند نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کاجا کلاس سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

اسحاق ڈار نے بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے پر سخت اظہار تشویش کیا اور معاہدے کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

دوران گفتگو اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی دہرائی۔

قومی خبریں سے مزید