گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، بھارت کو یہ نہیں پتا کہ کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، کئی پاکستانی بچے بھارت میں زیر علاج تھے ان کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جنگ میں پہل کریں، بھارت سن لے ہم گرانا بھی جانتے ہیں اور جو گر جائے اس کو اٹھا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں۔