سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔
رائیونڈ میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کےلیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔