• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ2019، پاکستانی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ


رواں ماہ ہونے والے کر کٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی فوٹو شوٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےورلڈ کپ کیلئے تیار کی گئی نئی وردیاں پہنی ہیں اور اپنے  اسٹائل میں پوز کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے اصول کے مطابق اب ہر بڑے ایونٹ کے لیےکھلاڑیوں کے لئے فوٹو شوٹ کروانا لازمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں نے دوسرے وارم اپ میچ کے بعد اِس بڑے مقصد کے حصول کے لیے محنت کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے منفرد اسٹائل میں پوز دیئے ہیں۔


فوٹو شوٹ کے دوران سرفراز احمد بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔


قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک بھی فوٹو شوٹ میں خوبصورت دکھائی دئیے۔

پروفیسر کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی منفرد دکھائی دئیے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے بھی فوٹو شوٹ کروایا۔

بابر اعظم نے بھی مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔

فوٹو شوٹ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق کی دوستی کے چرچے رہے۔

نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 19 سالہ باؤلر نےبھی فوٹو شوٹ کروایا۔

قومی ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل نے بھی فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے حسن علی نے بھی فوٹو شوٹ میں بھرپور حصہ لیا۔

قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر شاداب خان نے فوٹو شوٹ میں بے شمار تصاویر کھچوائیں۔

پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے عالے شاہین آفریدی کا فوٹو شوٹ بھی کسی سے کم نہ تھا۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی فوٹو شوٹ کروایا۔

حال ہی میں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے وہاب ریاض نے بھی فوٹو شوٹ میں بھرپور حصہ لیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں خراب کارگردگی دِکھانے کے باوجود شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ پاکستان اس سال کا ورلڈ کپ اپنے نام کرے۔ ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کے لیے یقینا ٹیم کو انتھک محنت کرنا ہوگی۔

تازہ ترین