مشہور بھارتی جوڑی ’ بنٹی اور ببلی ‘ ایک بار پھر فلمی میدان میں جلوے دکھانے کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’ بنٹی اور ببلی ‘ کی معروف جوڑی یعنی رانی مکھرجی اور ابھیشک بچن 14 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
2005 میں بننے والی فلم بنٹی اور ببلی کا سیکوئل بننے جا رہا ہے جس کا نام ’ بنٹی اور ببلی اگین‘ رکھا گیا ہے ، فلم کے سیٹ پر کام بھی جاری ہےجبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو جائے گی ۔
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو بھی فلموں سے غائب ہوئے کافی عرصہ بیت گیا ہےمگر اب ساتھی فنکارابھیشک بچن کے ساتھ ان کی واپسی ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ادکار بہترین دوست تھے اور ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔